عمران خان کو یہ کام کر نا مہنگا پڑھ گیا نو ٹس جا ری


اسلام آباد(روز نا مہ اوصاف) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر ان سے 28ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آف شور کمپنی بنانے کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 28 ستمبر تک اس بارے میں جواب داخل کروائیں۔الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس وکیل شاہنواز ڈھلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جاری کیا.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنی بنا کر نہ صرف اپنے اثاثے چھپائے بلکہ اس رقم پر انھوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے انتخابی گوشواروں میں بھی ان کی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اُترتے اس لیے اُنہیں نااہل قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیے گئے ایک اور ریفرنس پر مقررہ مدت میں کارروائی نہ کیے جانے پر وہ بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے تاہم کمیشن نے اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے فنڈز میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق دائر کی گئی درخواست کو عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیے گئے ریفرنس کے ساتھ یکجا کردیا ہے اور ان درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ ہی ہوگی۔

loading...


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
Eوہاڑی کی سیاست میں خواتین کا کردار: پی ٹی آئی کی عائشہ نذیر جٹ بمقابلہ پیپلز پارٹی کی نتاشا دولتانہ۔۔۔۔۔۔۔۔ کون آگے کون پیچھے ؟ دنگ کر دینے والی حقائق سامنے آگئے
Eنصر من اللہ وا فتح قریب : چکوال سے نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور تگڑے سیاستدان کی پی ٹی آئی میں شمولیت۔۔۔۔۔۔ پورے ضلع سے (ن) لیگ کا وجود ختم کر دینے والی خبر آگئی
EPکیا تحریک انصاف پنجاب میں اکثریت لے پائے گی؟ نامور صحافی کی دلائل کے ساتھ کی جانیوالی پیشگوئی ملاحظہ کیجیے
متحدہ عرب امارات کے ویزہ پالیسی کے حوالے سے شاندار اعلان ، پاکستانیوں کےلئے بھی بڑی خوشخبری
کافر امریکی سائنسدانوں نے اربوں ڈالر خرچ کرکے آنحضرتﷺ کے کس معجزہ کو سچا ثابت کر دکھایا، حیران کن تحقیق سامنے آگئی
“اماں ! اپنے بیٹے کو سنبھال لے، کل ضائع ہوگیا تو پھر رونا مت” دبنگ پولیس افسر چودھری اسلم نے یہ بات کس بڑھیا کو کہی تھی، لرزہ خیز تحریر سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں شہزادوں اور وزرا کی گرفتاریاں
حامد میر نے ن لیگ کے اندر بنی ہوئی لابی کے خطرناک ارادے بتا دئے
نواز شریف کی پارٹی پر گرپ نہیں رہی ،پارٹی ہاتھ سے نکل گئی ہے ،ظفر علی شاہ
شهداۓ اے پى ايس پشاور کے غم ميں ڈوب کر بنائ گئ فلم لوٹ آنا
دو نومبر تک مسلم لیگ ن کے 50،60 اراکین قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ دیں گے
مریم نواز اور حمزہ شہباز ہمارے لیڈر نہیں ہیں،خواجہ سعد رفیق

        
Copyright © 2017 94newslive.com. All Rights Reserved